چاہت فتح علی خان کا نیا گانا "جانِ جاں بات اتنی میری مان جا " ریلیز

21 Jul, 2024 | 02:29 PM

سٹی42 :مزاحیہ گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا گانا " جانِ جاں بات اتنی میری مان جا " ریلیز کردیا۔

 سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا گانا  ہمیشہ  کی طرح اپنے  مزاحیہ اور منفرد  انداز میں کمپوزنگ کی وجہ سے مداحوں کیلئے انٹرٹینمنٹ کا مرکز بن گیا ۔

 

 یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کے معروف پنجابی گانا "اکھ لڑی بدو بدی"  کا ری میک بنایا تھا،جس میں انکے مزاحیہ انداز  سے انہیں شہرت حاصل ہوئی ، جسے  28 ملین ویوز حاصل ہوئے تھے اور گانے کو یوٹیوب نے کاپی رائٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا،تاہم بعد میں  گلوکار  نے دوبارہ" بدو بدی 2" ریلیز کیا تھا۔


 

مزیدخبریں