شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

21 Jul, 2024 | 02:23 PM

عثمان خادم : پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما شفقت محمود نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا اور میرا کسی اورسیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 34 سال قبل سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا تھا، مزید کہا کہ اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔

  شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سیاست کے اس سفر کے دوران بہت سے نشیب و فراز آئے، سینیٹ اور نیشنل اسمبلی کا ممبر اور وفاقی و صوبائی وزیر رہا، جیل کی یاترا کرنے کا بھی اتفاق ہوا، مجھے اطمینان ہے کے میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذُمّہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں۔

مزیدخبریں