سٹی42 : چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد میں والد کی جانب سے قید کئے گئے 5 بچوں کو بازیاب کروالیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سمن آباد میں والد کی جانب سے گھر میں قید کئے گئے 5 بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ والد نے اپنے 5 کمسن بچوں کو زنجیروں میں باندھ کر قید کیا ہوا تھا، گھر میں قید بچوں کے بارے میں اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن پر دی گئی جن کو پولیس کے ہمراہ بازیاب کروا لیا گیا۔ بچوں میں 14سالہ خدیجہ، 13سالہ فیضان، 9 سالہ ارسلان، 7 سالہ عثمان اور 4 سالہ حسنین شامل ہیں۔
بازیاب کروائے گئے بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا, پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے بچوں کو قید میں رکھنے والے والد کو گرفتار کر لیا۔