سونا سستا ہوگیا !

21 Jul, 2024 | 12:54 PM

ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے گر کر 2 لاکھ 14 ہزار 335 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 2 ہزار 380 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جس کے نتیجے میں ملک میں بھی اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
 

مزیدخبریں