ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 نامعلوم افراد کا خلیل الرحمان پر تشدد ، مقدمہ درج

7 نامعلوم افراد کا خلیل الرحمان پر تشدد ، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر پر تشدد اور لوٹ مار کا معاملہ،  خلیل الرحمان کی مدعیت میں تھانہ سندر میں تشددکانشانہ بنانے اور پیسے و سامان چھیننے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے 15 جولائی کو رات 12بجےفون کر کے بلایا، خاتون نے کہا کہ وہ ان کی فین ہیں اور ملکر ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔خاتون نے 4 بجکر 40 منٹ پر بلایا اور ڈلیوری بوائے کے بہانے ساتھیوں کو بلا لیا ، خاتون کے 7 ساتھیوں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی تشددکا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے بعد انھوں نے 2لاکھ 73ہزار نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا۔اغوا کار خلیل الرحمان قمر سے 1کروڑ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔

متن میں میں بتایا گیا کہ اغواکارخلیل الرحمان قمرکونامعلوم جگہ پرلےگئےاورتشددکانشانہ بناتےرہے، اغواکاروں کےاسرارپرخلیل الرحمن قمرنے دوست حفیظ کو 10لاکھ دینے کا کہا، دوست کی جانب سےپیسےنہ دینےپراغواکاروں نےتشددکانشانہ بنایا اور پھر ملزمان خلیل الرحمان کو نامعلوم جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سندر میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔