جھگڑا کرنے پر شوہر نے بیوی کو فائر مار دیا

21 Jul, 2024 | 12:17 PM

وقاص احمد : ٹاون شپ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی پر فائرنگ کردی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں 40 سالہ مسرت کو اس کے شوہر عابد نے جھگڑا کرنے پر فائر مارا جس کے بعد خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے لیکن اس کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔

مزیدخبریں