عابد چوہدری : کاہنہ میں بچے پر تشدد کی شکایت کرنے پر ہمسائیوں نے خاتون پر تشدد کر ڈالا جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گلی میں کھیلنے پر حماد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جب متاثرہ بچے کی ماں ملزمان کے گھر شکایت کرنے گئی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان طارق اور وقار نے خاتون کو آہنی راڑ کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کردیا گیا ہے۔