غیرت کے نام پر خاتون اور ایک نوجوان قتل

21 Jul, 2024 | 11:38 AM

سٹی42: کبیروالا کے علاقے تھانہ نواں شہر کی حدود میں ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔

دوہرے قتل کی واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام قتل پر کیا گیا ہے، قتل ہونے والی خاتون کی شناخت پروین مائی اور مرد کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔مقتولہ بیوہ خاتون تھی اور قاتل قریبی عزیز ہے۔

 ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دونوں ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں