ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں نے سامان سے بھرا ہوا ٹرک لوٹ لیا ،88 لاکھ مالیت کا سامان لیکر فرار

ڈاکوؤں نے سامان سے بھرا ہوا ٹرک لوٹ لیا ،88 لاکھ مالیت کا سامان لیکر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے ٹیکسٹائل ملز کا سامان سے بھرا ہوا ٹرک لوٹ لیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سامان سے بھرے ٹرک کو کار سوار 4 ڈاکوؤں نے روکا، ملزمان نے ڈرائیور کو کار میں بٹھایا ، جس کو بعد میں پتوکی روڈ پر چھوڑ دیا ۔ ٹرک میں 88 لاکھ 66 ہزار 930 روپے مالیت کا سامان لوڈ تھا۔ ملزمان نے موبائل فون پر رابطہ کر کے ٹرک چھوڑنے کے عوض 50 ہزار روپے جیز کیش بھی کروایا لیکن اس کے باوجود  ملزمان سامان سے بھرا ٹرک لیکر فرار ہوگئے۔

پولیس نے ٹیکسٹائل ملز کے منیجر ریحان منظور کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا  اور پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔