اسرائیل کے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملہ، سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا

21 Jul, 2024 | 10:47 AM

ویب ڈیسک: اسرائیل کے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کے بعد سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا۔

 سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں حدیدہ کو نشانہ بنانے سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی اس میں سعودی عرب شریک ہے۔

 سعودی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود میں کسی بھی فریق کو دراندازی کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی بندرگاہ پر حملہ کیا ہے۔ یمنی میڈیا کے مطابق حملوں میں حدیدہ پورٹ کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
 

مزیدخبریں