ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل 22 جولائی سے شروع ہو گا.22سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ 23سے 24 جولائی کے دوران آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا  ہے، اُن کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔پی ڈی ایم اے کی کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی ودیگر محکموں کو  بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔