مرغی کا گوشت مزید مہنگا فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

21 Jul, 2024 | 10:22 AM

سعید احمد:  سعید احمد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں  31روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  مرغی کےگوشت  میں 31روپے اضافہ ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 626روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 416روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 432روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  فارمی انڈوں کی 1روپے فی درجن مہنگے ہونے سے قیمت   259 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ7650روپے جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں