ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد: شہر  لاہور کا  موسم مطلع صاف ہونے کے ساتھ حبس اور گرمی کی شدت بر قرار ہے، ماہرین  اگلے ہفتے میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضا ئی آلودہ ترین شہروں میں لاہور دسویں نمبر پر آگیا ہے، شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 97 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل 22 جولائی سے شروع ہو گا.22سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ 23سے 24 جولائی کے دوران آندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا  ہے، اُن کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔پی ڈی ایم اے کی کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی ودیگر محکموں کو  بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور شدید حبس رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں چند مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم لسبیلہ، قلات، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی اور جعفر آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔