چوہنگ پولیس کی کارروائی ،4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

21 Jul, 2024 | 08:56 AM

وقاص احمد:  لاہور  میں  چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
ملزمان  کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا 10 تولہ سونا، 5 موبائل سمیت  3پسٹل ،گولیاں اور 50لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں کے گھروں میں گھس کر واردات کرتے تھے ۔ملزمان میں گینگ سرغنہ عمران عرف مانی ،ہیرا شہزاد،احسان اور حسنین شامل ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ  ملزمان کیخلاف مقدمات درج  کرکےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں