مولانا فضل الرحمان کا بیان ،پی ٹی آئی لیڈرشپ کا موقف بھی سامنے آگیا

21 Jul, 2024 | 08:41 AM

ویب ڈیسک: سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی ) کے اسمبلی تحلیل کے حوالے سے بیان پر  پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف بھی سامنے آگیا۔ 

  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل رحمان سے رابطہ کرتے ہوئے اسد قیصر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے تحلیل کے حوالے سے بیان کامعاملہ اٹھایا ،ان کا کہنا تھا کہ آپ سے ملاقات میں اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے بات نہیں کی ،ملاقات میں ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے پر بات ہوئی، سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی انتخابات پر یکساں موقف رکھتی ہیں،دونوں جماعتیں سمجھتی ہیں بحران سے نکلنے کا حل نئے انتخابات ہیں۔ 
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے بھی خیبر پختونخوااسمبلی تحلیل کرنے  سے متعلق بات نہ کرنے کی تصدیق کی ہے،ان کا کہناہے کہ مولانافضل الرحمان سے کسی ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی،اسمبلی  تحلیل کرنے کے فیصلے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی   تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی ،پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی سے نکلنے سے متعلق بھی کوئی بات نہیں کی۔ 

 یہ بھی پڑھیں: جو الزام لگائے اس کو ثابت بھی کرنا ہو گا: عظمیٰ بخاری
 

مزیدخبریں