گوپال نگر کا پارک بچوں کی پہنچ سے دور کیسے ہوا، بچوں نے سچ بتا دیا

21 Jul, 2024 | 02:59 AM

ثمرہ فاطمہ: انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل گوپال نگر پارک نصیر آباد  کا پارک گندگی سے بھر جانے اور جھولوں سے خالی ہونے کے سبب بچوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔

پارک کے جنگلے غائب ہو گئے، جھولے ٹوٹ پھوٹ گئے۔ پارک میں جمع بارش کے سیوریج ملے پانی کی وجہ سے بچے  پارک میں کھیلنے سے قاصر ہیں، پارک میں جگہ جگہ موجود گندگی علاقہ کی فضا کو تعفن زدہ کرنے لگی ۔

گوپال نگر پارک نصیر آباد کے بچوں کا کہنا ہے کہ پارک میں پانی جمع ہونے کے باعث ہم یہاں کھیلنے سے قاصر ہیں۔

بچوں نے بتایا کہ قریب ہی واقع دوسرے پارک میں بڑے انہیں کھیلنے نہیں دیتے، نواز شریف پارک کچھ دور ہے، وہاں داخلے کا  ایک بچے کا  40 روپے ٹکٹ لگتا ہے۔ اس پارک میں ہم کھیل سکتے ہیں لیکن یہاں اب جھولے بھی نہیں اور ہر طرف گندا پانی کھڑا ہے۔ 

 پارک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات قریبی آبادی میں بیماریوں کے ساتھ ساتھ تعفن پھیلا رہے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ پارک کی حالت زار کو بہتر کرے۔

مزیدخبریں