بسام سلطان: ٹاون ہال میں ٹھیکیداروںے ٹینڈر فارم جمع کروانے کے لئے مزید وقت نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ٹھیکے شفافیت سے نہیں کئے گئے۔
ٹھیکیداروں نے ٹھیکے دینے میں بدعنوانیوں کا دعویٰ کیا اور کہا کہ انتظامیہ نے بہت سے ٹھیکیداروں کو ٹینڈر فارم جمع کروانے سے جان بوجھ کر حروم کیا۔
ٹھیکیداروں کے الزامات کے جواب میں ایم او انفراسٹرکچر کا کہنا تھا کہ الزامات بے بنیاد ہیں ٹھیکے قانون کے مطابق دیئے گئے ہیں ۔
میٹروپولیٹن انفرسٹرکچر آفیسر میاں ثاقب کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹرز نے باکس میں ٹینڈر بڈ ڈالیں ۔قانونی طور پر سب سے کم بولی دینے والے کنٹریکٹرز کو ٹھیکہ ایوارڈ کیا گیا ۔
جن ٹھیکیداروں نے آج صبح 11 تک مقرر ڈیڈ لائن سے پہلے ٹینڈر فارم جمع کروا دیئے انہوں نے فارم جمع نہ کروانے والے ٹھیکیداروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹینڈر جمع کروانے کا وقت بڑھانے کے لئے تو کسی نے درخواست ہی نہیں دی، ٹینڈر طریقہ کار کے مطابق مقرر وقت تک جمع کئے گئے۔