ٹرانس جینڈر شہریوں کا بھٹہ خوروں کی دھمکیوں سے تنگ آ کر احتجاجی مظاہرہ

21 Jul, 2024 | 01:22 AM

Waseem Azmet

رومیل الیاس:  ٹرانس جینڈر شہری بھتہ خور گروہ کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے لاہور پریس کلب پہنچ گئے۔ انہوں نے پریس کلب کے باہر سڑک پر ٹریفک روک دی اور  بھتہ خور گروہ کے خلاف نعرے لگا کر احتجاج کیا۔
ٹرانس جینڈر شہریوں کے لیڈروں نے بتایا کہ ان سے ایک گروہ کی جانب سے بھتہ مانگا جارہاہے، بھتہ نہ دینےپردھمکیاں ملتی ہیں۔ انہوں نے پنجاب پولیس کے آئی جی سے اپنے مسئلہ کا نوٹس لینےکامطالبہ کیا۔


کمیونٹی کے لیڈر حاجی غوری نےکہا ایک گروہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کرتاہے۔ گزشتہ رات گھرپر مسلح افراد کو بھیج کر ڈرایا گیا۔ ۔ بھتے کامطالبہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب فوری طورپر کارروائی کا حکم دیں۔

مزیدخبریں