احاطہ مکھن سنگھ مصطفیٰ آباد دھرمپورہ کے مکینوں کا بجلی کے بلوں پر احتجاج

21 Jul, 2024 | 01:10 AM

رومیل الیاس:  احاطہ مکھن سنگھ مصطفیٰ آباد دھرمپورہ کے مکینوں نے بجلی اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج  کرتے ہوئے حکمران جماعت سے اپنے انتخابی منشور کے مطابق مہنگائی فوری کم کرنے اور تمام غریب گھرانوں کو  مفت بجلی دینے کا مطالبہ کیا۔

احاطہ مکھن سنگھ مصطفیٰ آباد دھرمپورہ کے مکینوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی ریاست کے معاشی ظلم و جبر کا شکار ہے ۔شہریوں نے  کہا کہ مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول نے جینا محال کر رکھا ہے ۔بجلی کا بل ادا کرنے کے لئے لوگ گھریلو اشیاء فروخت کر رہے ہیں ۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت انہیں فوری ریلیف دے اور مہنگائی کم کرنے کے اقدامات اٹھائے۔ 

مزیدخبریں