اٹاری سروبا میں سیوریج کا گندا پانی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

21 Jul, 2024 | 12:23 AM

اسوہ فاطمہ:  اٹاری سروبا کے علاقے میں سیوریج کا ناقص نظام یہاں کے رہائشیوں کے لئے وبالِ جان بن گیا۔ سیوریج کا گندا پانی جمع ہوئے عرصہ گزر گیا۔ بار ہا سیوریج کے پانی کی وجہ سے حادثات ہو چکے ہیں۔بار بار شکایات کرنے کے باوجود  یہ صورتحال برقرار رہنا  انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.

  سیوریج پائپ لائن پھٹنے کے باعث سیوریج کا پانی علاقے میں جمع رہنے سے یہاں ہر طرف تعفن کا راج ہے۔  مکینوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔  علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہمارے حال پر رحم کرے اور سیوریج کے ناقص نظام  کی مرمت کر کے اس علاقہ کو گندے پانی  سے نجات دلائے۔

 

مزیدخبریں