پنجاب بھر کے سینماؤں میں فلم ’باربی‘پر پابندی عائد

21 Jul, 2023 | 09:22 PM

This browser does not support the video element.

زین مدنی :  پنجاب فلم سنسر بورڈ  نے مقبول اینی میٹڈ فلم ’باربی‘پر پابندی عائد کر دی ہے۔

  پنجاب سنسر بو رڈ نے فلم میں ہم جنسی پرستی کے قابل اعتراض مناظر پیش کرنے پر فلم کو پنجاب بھر کے سینماؤں میں دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔فلم کو ریووو بورڈ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

ہالی ووڈ اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں۔ دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔فلم ’باربی‘  کی دنیا بھر میں آج سے نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں