وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی کے علاج کیلئے اہم اقدام  

21 Jul, 2023 | 08:53 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی کے علاج معالجے ہدایت، تہہ نیتی پیغام بھی جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہیں ہوگی ،حبیب جالب کی صاحبزادی رات گئے انجری کا شکار ہوئیں تھیں ،ہماری نیک تمنائیں محترمہ کیساتھ ہیں وہ جلد صحت یاب ہو  جائیں گی ،پنجاب حکومت نے محترمہ سے جامع طبی امداد کا وعدہ کیا ہے  اور اب وہ لاہور کے بہترین ڈاکٹروں کی نگرانی میں جناح ہسپتال کے VIP کمرے میں زیر علاج ہیں، نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے محترمہ کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا معائنہ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں