(ویب ڈیسک )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی کے علاج معالجے ہدایت، تہہ نیتی پیغام بھی جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہیں ہوگی ،حبیب جالب کی صاحبزادی رات گئے انجری کا شکار ہوئیں تھیں ،ہماری نیک تمنائیں محترمہ کیساتھ ہیں وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی ،پنجاب حکومت نے محترمہ سے جامع طبی امداد کا وعدہ کیا ہے اور اب وہ لاہور کے بہترین ڈاکٹروں کی نگرانی میں جناح ہسپتال کے VIP کمرے میں زیر علاج ہیں، نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے محترمہ کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کا معائنہ بھی کیا ہے۔
The daughter of the renowned poet, Habib Jalib, suffered an injury last night. Our thoughts are with her for a speedy recovery. Punjab government has pledged comprehensive medical support and she is now receiving top-tier medical treatment in a VIP room at Jinnah Hospital, under… pic.twitter.com/eAKCyWCFd2
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 21, 2023