مون سون کی دھواں دھار اننگز جاری، مزید موسلادھار بارشیں متوقع

21 Jul, 2023 | 08:05 PM

سٹی42: مون سون کی دھواں دھار اننگز جاری، 26جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ،نارووال ،گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ مری، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ بلوچستان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پنجاب کے موسم کی بات کریں تو لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔لاہور، فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ ، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپورڈیژن میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 ، کم سے کم 27ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، ہوا کی رفتار11کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب79فیصدریکارڈ کیا گیا ۔
اس طرح اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے بادل برس رہے ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 کم سے کم26ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا کی رفتار13کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب73 فیصد رہا۔ادھر ، کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بادل خوب برسے۔کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، سکھراور لاڑکانہ ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36، کم سے کم28ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار8کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب73فیصدریکارڈ کیا گیا۔
اس طرح،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی۔ کو ہلو، ژوب، مو سی خیل، قلات،خضدار،سبی، با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ ،خضدار،کیچ ،اورماڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ، کم سے کم23ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار14کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب46فیصدرہا۔
دوسری جانب، خیبرپختونخوا میں بھی ابر رحمت برسا۔پشاور، ہزارہ، مردان، سوات،وزیرستان، بنوں ،اورڈی آئی خان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36، کم سے کم27ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار23کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب61فیصدریکارڈ کیا گیا۔اس طرح آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ 

مزیدخبریں