افسوسناک واقعہ،مسافر وین کھائی میں جا گری

21 Jul, 2023 | 07:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی  ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے  مطابق  مسافر گاڑی  غذر کے علاقے بتھریت  جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

 حکام کے مطابق غذر جائے حادثے کی طرف ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  غذر مسافر گاڑی حادثے میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزیدخبریں