(اشرف خان)پیٹرولیم ڈیلرز نے تحریری یقین دہانی کے بعد ہڑتال موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا، 48 گھنٹے کے اندر کمیٹی دوبارہ بیٹھ کر ڈیلرز کمیشن کو حتمی شکل دے گی۔
مشیر پیٹرولیم نے ڈیلرز کا مارجن پر نظر ثانی کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی،مذاکرات کا حتمی راؤنڈ 48 گھنٹوں بعد ہوگا،کمیٹی 48 گھنٹوں میں ڈیلرز کے مارجن کی ورکنگ بنا کر دے گی۔کراچی میں ہونے والے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔