تیز بارش کی پیشگوئی

21 Jul, 2023 | 06:16 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)   چیف میٹرولوجسٹ نے 23 جولائی سے کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر دی۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 23 اور 24 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز بار ش کا امکان ہے بارشوں کا یہ سلسلہ 25 اور 26 جولائی تک وقفے وقفےسے جاری رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ امید ہے دوسرے اسپیل میں کراچی میں اچھی بارش ہوگی تاہم صوبے میں یوم عاشور پر بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

 چیف میٹرولوجسٹ کا کہناتھا کہ 9 اور10 محرم کو شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا اچھا اسپیل متوقع ہے جب کہ 9 اور 10 محرم کو اسلام آباد، راولپنڈی ، جہلم اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں