پولیس افسران کو ڈیڈ لائن مل گئی

21 Jul, 2023 | 06:02 PM

علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کا حکم دے دیا,  پولیس افسران کو ڈیڈ لائن دے دی۔

 آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز ، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں دلچسپی نہ لینے والے خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب کاکہنا تھا 1787 کمپلینٹ سنٹر،سی ایم ایس پر موصول شکایات کے ازالے کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔1787 سنٹر پر موصول شکایات پر ایکشن نہ لینے والے افسران کی اے سی آرز میں اس کے اثرات واضح آئیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز بھی عوامی شکایات کے ازالے میں ڈی ایس پیز کی کارکردگی کو لازمی مانیٹر کریں۔

مزیدخبریں