ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کی ووٹ کی اہمیت سے متعلق مہم ختم

الیکشن کمیشن کی ووٹ کی اہمیت سے متعلق مہم ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: الیکشن کمیشن کی ووٹ کی اہمیت سے متعلق مہم ختم ہوگئی,لاہوریوں کی ووٹ کے اندراج ،منتقلی اور تصحیح میں دلچسپی نہ لینے کا انکشاف ,ایک کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں سے صرف 10 ہزار نے ووٹ کے اندراج کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا .

الیکشن کمیشن نےووٹ کی اہمیت سےمتعلق مہم کیلئے لاہور میں 71 سینٹرز بنائے جبکہ 3 ون ونڈو سینٹرز بھی قائم کیے,الیکشن کمیشن نے نئے ووٹ کا اندراج ،منتقلی اور تصحیح بھی کی ۔ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی ووٹر لسٹوں میں شہریوں کے ووٹ تصحیح کے بعد درج ہونگے,ووٹ رجسٹریشن مہم کے بعد نئی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔تصحیح شدہ فہرستیں دو ہفتے میں پبلش کردی جائیں گی ۔لاہور میں تاحال ووٹرز کی کل تعداد 66 لاکھ 52 ہزار 148 ہے۔

مرد ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 50 ہزار 278اور خواتین ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 1 ہزار 870 ہے۔ جنرل الیکشن 2018 میں ووٹرز کی کل تعداد 53 لاکھ 97 ہزار 622 تھی ۔ مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 12 ہزار 260 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 86 ہزار 312 تھی ۔لاہورمیں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشتیں پر عام انتخابات ہونے ہیں۔