مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری

21 Jul, 2023 | 04:10 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 26 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ انڈے 11 روپے فی درجن سے زائد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 200 گرام سرخ پسی ہوئی مرچ 43 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی،ایل پی جی کا گھریلوسلنڈرتقریبا 10 روپے، گڑ 4 روپے، تازہ دودھ 35 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں