ویب ڈیسک: پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کولمبو پہنچ گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم نے پہلے گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستانی شاہین آج آرام کے بعد کل سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے مشقوں کا آغاز کریں گے۔