تعلیمی بورڈز کا یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

21 Jul, 2023 | 02:21 PM

جنید ریاض: پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کا یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا,اب تمام طلبہ کے رزلٹ کارڈز پر متعلقہ ضلع کے بجائے پنجاب بورڈ لکھا جائے گا۔
 پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے تحت امتحان دینے والے 45 لاکھ طلبہ کو رپورٹ کارڈ جاری کیا جاتا ہے, اب تمام بچوں کے رزلٹ کارڈز پر متعلقہ ضلع کے بورڈ کے نام کے بجائے پنجاب بورڈ تحریرکیا جائےگا,تمام بورڈ ایک ہی روز میں بچوں کے رزلٹ کارڈ جاری کریں گے۔

پی بی سی سی کے اجلاس میں تمام بورڈز کی جانب سے یکساں رزلٹ کارڈ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا,اجلاس میں بچوں کے پاسنگ مارکس 40 فیصد کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا۔۔فیصلوں پر اطلاق کیلئے باقاعدہ منظوری آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں دی جائے گی۔

مزیدخبریں