پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے۔
ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی کے لیے کارروائی بشام اور پشاور میں کی گئی جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس نے چھاپوں کے دوران گھر پر موجود چھوٹے بھائی سے شوکت یوسف زئی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایکسائز نے غیر قانونی چھاپے مارے ہیں، چھاپے کے دوران پولیس گھر پر موجود میرے بچوں کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی ہے۔