ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا

پی سی بی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیع الحسن برنی کو عہدے سے ہٹادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع الحسن برنی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز عہدے سے ہٹا کر اسپیشل پروجیکٹس میں تبادلہ کردیا گیا ہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ فی الحال کوئی ایسا پروجیکٹ ہی موجود نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ میں کسی کو سائیڈ لائن کرنا ہو تو پہلے اس شعبے میں ٹرانسفر کردیا جاتا ہے، ماضی میں بھی فیصل حسنین اور ذاکر خان کو اسی ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کیا گیا تھا۔

سابق چیئرمین احسان مانی کے دور میں سمیع الحسن برنی کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم انکو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد چارج رضا راشد کو دیدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سمیع الحسن کی جگہ تقرری آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔