ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ؟ نئی فہرست جاری

دنیا کا سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ؟ نئی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے تازہ ترین جائزے میں کہاگیا ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں بلند ترین مقام پر ہے۔

عرب دنیا میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک سرفہرست ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق شائع ہونے والی یہ رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے خصوصی اور سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ہے،متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 12 ویں نمبر پر ہے۔

اس کے شہری 227 میں سے 179 مقامات پر ویزا فری سفر کر سکتے ہیں،2013 کے بعد سے یو اے ای کے ویزا فری سکور میں متاثر کن 107 مقامات کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 10 سالوں میں یہ 56 ویں سے 12 ویں مقام پر آگیا ہے،ہینلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین ڈاکٹر کرسچن ایچ۔ کیلن نے رپورٹ میں انکشاف کیا۔

متحدہ عرب امارات کے بعد قطر52ویں، کویت 54ویں، بحرین59ویں، عمان 60ویں اور سعودی عرب 61ویں نمبرپر ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک نے حالیہ برسوں میں اوسط سے زیادہ آزادانہ تبدیلیاں کی ہیں تاہم یہ ممالک ویزا اسکیموں، اصلاحات، اور نئے اقدامات شروع کرکے اپنی درجہ بندی کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔

مئی 2023 میں بحرین کے وزیر سیاحت نے اعلان کیا کہ خلیجی ممالک علاقائی شینگن طرز کا سیاحتی ویزا شروع کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں،ہینلے پاسپورٹ اشاریے نے واشنگٹن میں عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر رہائشی اسکالر ڈاکٹر رابرٹ موگیلنکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جی سی سی ممالک کی درجہ بندی میں مزید اضافہ ہو گا۔

کیلن نے کہا کہ ایک مضبوط پاسپورٹ نقل و حرکت کی آزادی کی تعریف سے زیادہ ہوتا ہے،عرب ممالک میں عراق کا پاسپورٹ سب سے کمزور ہے، افغانستان کے بعد یہ دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔