مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان میں بینکنگ کے حوالے سے دھوکہ دہی کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں، دھوکہ باز افراد خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے صارف سے اس کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرلیتے ہیں جو صارف کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔
اس دھوکہ بازی سے بچنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کی آگاہی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عوام الناس کو خبردارکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی فون کالز سے کیسے بچ سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے پبلک سروس میسج کی ویڈیو میں ایک خاتون اپنے شوہر کو بتاتی ہے کہ آپ کے آنے سے پہلے اسٹیٹ بینک سے فون آیا تھا کہ سسٹم اپ گریڈ کیا جارہا ہے اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اکاؤنٹ نمبر بتادیں تاکہ آپ کا نمبر بلاک ہونے سے بچ سکے۔
جس پر خاتون کا شوہر اسے سمجھاتا ہے کہ اس طرح فون کرنے والے لوگ دھوکا باز ہوتے ہیں، کبھی کسی کو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اکاؤنٹ نمبر نہیں بتانا چاہئے۔
???? Mohtaat Rahen - Fraud Se Bachen!
— SBP (@StateBank_Pak) July 18, 2023
Be aware of financial fraud and never share your personal banking information over call, email or SMS. Stay vigilant and report any suspicious call to your bank immediately.#MohtaatRahen #FraudSeBachen pic.twitter.com/Hs3pIVL4PC
اس کے علاوہ فراڈ کے سدباب کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں کہ وہ اپنے آگاہی کے پیغامات اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین کو آگاہ کرتے رہیں کہ کوئی بھی آپ سے آپ کے اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہے تو اسے معلومات نہ دی جائیں۔
اسی طرح بینک کا کوئی بھی نمائندہ فون پر بھی کسی بھی صارف سے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے معلومات حاصل نہیں کرسکتا ہے۔