قرآن پاک کی بے حرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا

21 Jul, 2023 | 08:50 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کے بعد عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا۔

گزشتہ روز سویڈن میں رہائش پذیر عراقی ملعون شہری سلوان مومیکا کی جانب سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور عراقی پرچم کی بھی تذلیل کی گئی۔اس حوالے سے ملعون سلوان مومیکا کا کہناتھا اس کا آئندہ 10 روز میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کی تذلیل کا دوبارہ ارادہ ہے۔

دوسری جانب توہین قرآن کے معاملے پر عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سویڈن کا سفارت خانہ جلادیا جبکہ قرآن کی بےحرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیا۔

ادھر پاکستان نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو الگ تھلگ کرنےکا آغازکریں۔اس کے علاوہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے لبنان سمیت تمام مسلم ممالک سے سوئیڈن کے سفارت کاروں کو نکالنے اور اپنے سفیر واپس بلانےکا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں