شانگلہ: خوفناک حادثہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

21 Jul, 2023 | 12:05 AM

 (ویب ڈیسک)ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں جیپ گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق جیپ میں سوار افراد چکیسر سے الپوری جا رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو ئے ان کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔

زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال الپوری منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں