انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، عمران خان

21 Jul, 2022 | 10:45 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک اںصاف  کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ سے متعلق  کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ ہماری پارٹی کے پاس پورے نمبرز ہیں اس لیے چوری کے پیسے سے عوامی مینڈیٹ چوری کیا تو پھر میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔ 

  عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے پنجاب ضمنی انتخابات کرایا انہیں سزا دینی چاہیے کیونکہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہ جتنا پیسا پنجاب ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، سکندر سلطان جیسا بدیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ہم اس الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات نہیں لڑیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ الیکشن ای وی ایم سے کرائے جائیں لیکن پی ڈی ایم سے زیادہ ای وی ایم کی مخالفت الیکشن کمیشن نے کی، عام انتخابات میں 163 طریقے ہیں دھاندلی کے ای وی ایم سے 130 ختم ہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں