(ویب ڈیسک)ملک بھر میں جہاں مہنگائی کا سونامی آیا ہوا ہے وہیں سونے کی اونچی اڑان بھی جاری ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا 428 روپے اضافے سے 123885 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 26 ڈالر کم ہوکر 1682 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔