ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلے

21 Jul, 2022 | 07:43 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک) ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر عدنان رشید کو ایس ایچ او نواں کوٹ تعینات کر دیا گیا اور سب انسپکٹر محمد زبیر احمد کو نواں کوٹ تھانے سے ہٹا کر پولیس لائن بھجوا دیا گیا، اسی طرح سب انسپکٹر ابو زر امجد کو ایس ایچ او داتا دربار لگا دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر حافظ صداقت علی کو ایس ایچ او داتا دربار سے ہٹا کر پولیس لائن بھجوا دیا گیا ۔

ڈی آئی جی نے انسپکٹر محمد حمزہ نواز کو ایس ایچ او اسلام پورہ تعینات کر دیا کیا اور انسپکٹر سید سبطین شاہ کو ایس ایچ او اسلام پورہ سے ہٹا دیا گیا ۔ پولیس لائنز میں تعینات انسپکٹر اختر حسین کو ایس ایچ او برکی اور سب انسپکٹر فہیم امداد کو ایس ایچ او برکی سے ایس ایچ او ڈیفنس بی تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں