ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کے لئے بری خبر،بلڈنگ میٹریل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

،تعمیراتی مٹیریل، اینٹ ،سریا ،بجری،سرکاری نرخ،سٹی42
کیپشن: فائل فوٹو،بلڈنگ میٹریل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) تعمیراتی مٹیریل میں مزید 20 فیصد اضافہ ہوگیا، نئے تعمیراتی میٹریل کے ریٹس مقرر کردیے گئے۔
پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی نئے اینول ریٹس مقرر کردیے ہیں، ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تعمیراتی مٹیریل 20 فیصد تک مہنگا ہوا ہے، اینٹ ، سریا اور بجری سمیت سیمنٹ کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سرکاری نرخوں میں فرسٹ کلاس اینٹ کی قیمت 12 ہزار پانچ سو روپے سے 14 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، سرکاری سطح پر سیمنٹ کے ایک بیگ کی قیمت 720 سے 1020، وائٹ سیمنٹ کے بیگ کی قیمت 1350 سے بڑھا کر1550 روپے کی گئی ہے، جبکہ دیگر تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے نرخوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔