معروف اداکارہ نے خاموشی سے نکاح کر لیا،تصاویر وائرل ہونے پر برہم

21 Jul, 2022 | 06:06 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی 22 سالہ معروف  اداکارہ  نے خاموشی سے نکاح کر لیا۔

 معروف چائلڈ سٹار عریشہ رضی خان نے خاموشی سے نکاح کر لیا۔ اداکارہ عریشہ کے مداح ان کے نکاح پر بےحد خوش ہیں،سوشل میڈیا پر  اداکارہ عریشہ رضی خان کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز کے خوب چرچے ہیں  تاہم اداکارہ اس پرائیویٹ فیملی ایونٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا کے آپ لوگوں نے میرے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھی ہے یہ ایک نجی تقریب تھی۔

  اداکارہ نے فوٹوگرافر کپمنی کے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور دل دکھانے والی حرکت ہے جنہوں نے میرے نکاح کی ویڈیو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ ایک نجی تقریب ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ فوٹوگرافر کمپنی نے صرف تھوڑے سے نام اور ویوز کیلئے میرے اہل خانہ کے لمحات کو وائرل کردیا، میں اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر خود شیئر کرتی۔

 دوسری جانب مذکورہ اسٹوڈیو نے اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے تصاویر   شیئر کرنے کے لئے اداکارہ سے اجازت طلب کر لی تھی۔

    اداکارہ عریشہ رضی خان نے شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنا شروع کیا تھا۔

مزیدخبریں