ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

سکول ایجوکیشن،اساتذہ،بھرتیاں،ہیڈ ماسٹر،سٹی42
کیپشن: کلاس روم،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)سرکاری سکولوں میں دن بدن اساتذہ کی کمی ہونے لگی، اس سال 5 ہزار اساتذہ ریٹائر ہوجائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتیوں پر ورکنگ شروع کردی۔

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق رواں سال مزید پانچ ہزار نشستیں خالی ہو جائیں گی۔

سرکاری سکولوں میں پرنسپل سے لیکر ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کی شدید کمی ہے، سابق دور حکومت میں بھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی، محکمہ سکول ایجوکیشن مزید بھرتیوں کے لیے حکومت سے جلد اجازت طلب کرے گا، سکولوں میں خالی آسامیوں کےمتعلق تفصیل سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔سابق دور حکومت میں رُکی ہوئی بھرتیوں کا عمل پھر سے شروع کیا جائے گا۔