ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم پی ایز کو پیسوں کی آفر کا معاملہ، راحیلہ خادم نے بھانڈا پھوڑ دیا

ایم پی ایز کو پیسوں کی آفر کا معاملہ، راحیلہ خادم نے بھانڈا پھوڑ دیا
سورس: pic source: screen grab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے تحریک انصاف کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کسی ممبر کو پیسوں کی آفر نہیں۔ 

رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے الزام کی سختی سے تردید کرتی ہوں اور میرے فون سے پی ٹی آئی اراکین سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کو پیسے آفر کئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل، فواد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے میرا رابطہ نمبر اپنے گروپوں میں شیئر کیا جبکہ کل رات سے پی ٹی آئی کارکنوں نے میرے موبائل فون پر طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا ہے اور میں 300 سے زائد نمبرز بلاک کر چکی ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے میرے موبائل سے ان کے اراکین سے رابطوں کے ثبوت عدالت میں پیش کریں اور میں بھی اپنے ثبوت عدالت میں پیش کروں گی جبکہ میں خود بھی پی ٹی آئی کے اس الزام کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گی۔