ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

تاجر برادری،موبائل مارکیٹس، درآمدات ،حفیظ سنٹر،ہال روڈ ،سٹی42
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) موبائل مارکیٹس کی درآمدات کو بریک لگ گئی، تاجر برادری شدید پریشان، ہنگامی اجلاس بلا لیا، تاجر کہتے ہیں سٹیٹ بنک نجی بنکس کو ایل سی کھولنے کی اجازت ہی نہیں دے رہا، حفیظ سنٹر، ہال روڈ کے تاجران کیلئےموبائل،اسسریز ، کمپیوٹرز کی بین الاقوامی ادائیگیاں کرنا دشوار ہوگیا۔
موبائل فونز کی درآمدات کو بریک لگنے پر ہال روڈ اور حفیظ سنٹر کے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،تاجروں نے بتایا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان نجی بنکوں کو لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کی اجازت نہیں دے رہاجس کے باعث موبائل فون ،اسسریز ،کمپیوٹر اور لیب ٹاپ کے تاجروں کیلئے بین الاقوامی ادایئگیاں کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

سامان بیرون ممالک ہی رک گیا ہے، نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق نے کہا ہے کہ متعلقہ اعلی حکام سے رابطے میں ہیں، ان کنٹینرز کو بھی ریلیز کرائیں گے جن کے لیٹر آف کریڈٹ اور بل آف لینڈنگ جون کے مہینے میں بن چکے مگر پورٹ پر کنٹینرز آنے میں تاخیر ہوئی۔