(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا کے کمرے میں آگ لگ گئی۔
پنجاب کے تخت کا فیصلہ کل ہو گا،22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی گلبرگ میں واقع ایک ہوٹل میں قیام پذیر، جہاں آج ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا لاہور کے مقامی ہوٹل میں مقیم تھے جہاں ان کے کمرے میں اچانک آگ لگ گئی۔ ندیم عباس بارا کمرے میں سوئے ہوئے تھے جو ہیئر ڈرائی مشین کے جلنے کی بوسے جاگے، ندیم عباس بارا کے کمرے میں لگنے والی آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔
ان اراکین اسمبلی کو ہوٹل میں ٹھہرانے کا مقصد ان کی حاضری کو یقینی بنانا ہے اور ان اراکین اسمبلی کے حکومت اراکان سے ملاقاتوں سے دور رکھنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونے والے الیکشن میں ایک قافلے کی شکل میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ ہونگے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پارٹی اجلاسوں سمیت دیگر اجلاس ہوٹل میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔