(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں خودکشی سے بچانے والی دوا سمیت 60 اہم ادویات ناپید ہوگئیں۔
پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی نے ادویات کی قلت پر تشویش کا اظہار کیا اور فارما کمپنیوں سمیت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی خط لکھ دیا۔
پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے 60 اہم ادویات دستیاب نہیں۔
چیئرمین پی پی ایم اے قاضی منصور نے کہا کہ ڈالر کی قدربڑھنے سے خام مال مہنگا ہوا،کمپنیاں یہ ادویات نہیں بنارہیں۔
دوسری جانب ڈریپ نے بھی مقامی مارکیٹ میں 8 ادویات کی قلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین کے مسائل اور کنٹرولڈ ڈرگز کا کوٹا نا ملنے کی وجہ سے چند ادویات کی قلت ہوئی ہے۔