ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کو تیار

Inflation
کیپشن: Inflation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی، بجلی 9.90 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق وہ 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔