بھارتی شہری ناخوش،4 لاکھ نے شہریت چھوڑ دی

21 Jul, 2022 | 12:40 PM

ویب ڈیسک: بھارتی شہری، بھارت سے ناخوش، دوسرے ملکوں کی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھارتی شہریت کو خیر آباد کہنے لگے، اڑتالیس بھارتی باشندوں نے پاکستانی شہریت کے لیے اپنی شہریت ترک کر دی۔ 

بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق چودہ سو افراد اپنی بھارتی شہریت ترک کر کے چین چلے گئے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران تقریبا تین لاکھ 92 ہزار سے زائد بھارتی شہری اپنی مقامی شہریت ترک کر کے بیرون ملک جا بسے ہیں، ان اعداد و شمار کے مطابق بھارتیوں نے سب سے زیادہ امریکی شہریت حاصل کی، جو بھارتی تارکین وطن کا سب سے پسندیدہ ملک ہے۔

گزشتہ برس مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار لوگوں نے بھارتی شہریت ترک کی، ان میں سے 78 ہزار امریکی شہری بن گئے۔
دوسرے نمبر آسٹریلین شہریت 23,533 افراد نے، کینیڈین شہریت 21,597 باشندوں نے اور برطانوی شہریت 14,637 بھارتی باشندوں نے حاصل کی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ 2019 میں ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ افراد نے بھارتی شہریت ترک کی ، تاہم 2020 میں اس رجحان میں کچھ کمی آئی لیکن گزشتہ برس اس رجحان میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں